Aaj News

منگل, جولائ 02, 2024  
25 Dhul-Hijjah 1445  

پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی، کراچی کے شہری نے 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خریدلی

پریمیئم نمبر پلیٹ 786 دو کروڑ 65 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی
اپ ڈیٹ 30 جون 2024 04:48pm

محکمہ ایکسائز کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کراچی کی مقامی ہوٹل میں کی گئی

پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی کی تقریب مین اے ون کی نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی شہری مزمل کریم نے نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے کی خریدلی۔ شرجیل انعام میمن نے مزمل کریم کو پلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دیا۔

پریمیئم نمبر پلیٹ 786 دو کروڑ 65 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی، سروش نامی بزنس مین نے 786 کی نمبر پلیٹ خریدی ہے۔ ناصر حسین شاہ نے سروش کو بھی نمبر پلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پریمیم نمبر پلیٹس نیلامی کا مقصد الیٹ کلاس نہیں ایک نوبل کاز ہے،لوگ سونے اور دیگر چیزوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، پریمئم نمبر پلیٹس بھی ایک قسم کی سرمایہ کاری ہے۔

شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای میں 14 ملین ڈالرز کی نمبر پلیٹ نیلام ہوئی، یو اے ای میں بھی یہ رقم چیئرٹی میں استعمال ہوتے ہیں، یو اے ای میں بھی یہ رقم چیئرٹی میں استعمال ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے مطابق نیلامی کے پیسوں سے سیلاب زدگان کو گھر بنا کر دیں گے چیئرمین صاحب نے وزیر اعلی کو کہا کہ ہمیں لوگوں کو گھر بنا کر دینے ہیں۔

Auction

Premium Number Plates