Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نےٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
شائع 29 جون 2024 11:34pm
تصویر: ایکس
تصویر: ایکس

بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بھارتی سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد گفتگو میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

لیجنڈری بلے باز ویرات نے گفتگو میں کہا یہ ایک کھلا رازتھا کہ وہ 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ روہت شرما کپتان ہونے کی حیثیت سے آئی سی سی ٹائٹل جیتنے کے حقدار تھے۔

ویرات کوہلی نے اپنی ریٹائرمنٹ پر بات کرتے ہوئے کہ “یہ میرا آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تھا، اور ہم اس ٹرافی کو حاصل کرنا چاہتے تھے۔

کوہلی کو فائنل کیلئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی اسٹیٹس

ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کے ایک شاندار بلے باز رہے۔ انہوں نے 125 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے جس میں ایک سنچری اور 38 نصف سنچریوں کی مدد سے 4188 رنز بنائے۔

viral kohli

announce retirement