Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : بہادر نوجوان نے 3 ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا

نوجوان نے تین ملزمان کا تنہا مقابلہ کرکے اپنی موٹرسائیکل اور قیمتی سامان لوٹنے کی واردات ناکام بنا دی
شائع 29 جون 2024 10:05pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

کراچی کے علاقہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایل میں نہتے بہادر نوجوان نے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرکے انھیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔ شہری نے جان پر کھیل کر اپنی موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان محفوظ بنایا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی آج نیوز نے حاصل کرلی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوانوں کو روکا، اور موٹرسائیکل لے جانے کی کوشش کی۔ اس دوران موٹرسائیکل سوار حمدان اکیلے ہی ڈاکوؤں سے لڑ پڑا اور موٹرسائیکل بچانے کے لیے زندگی داؤ پر لگا دی۔

ڈاکوؤں کا مغوی زمیندار سے ایک کروڑ روپے، 2 راڈو گھڑیاں اور آئی فون کا مطالبہ

حمدان تین ڈاکوؤں سے تنہا لڑتا رہا لیکن کوئی مدد کو نہ آیا، لیکن شہری کی بہادری کے سامنے ملزمان بے بس ہو کر اسلحہ اور موٹرسائیکل چھوڑ کر بھاگ نکلے۔

کراچی میں پولیس بھی ڈاکوؤں کے ریڈار پر ، ایس ایچ او لُٹ گئے

نوجوان نے تین ملزمان کا تنہا مقابلہ کیا اور اسطرح موٹرسائیکل اور دیگر سامان لوٹنے کی واردات ناکام بنا دی۔ ڈاکوؤں کے بھاگنے کے بعد معلوم ہوا کہ پستول نقلی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے موٹر سائیکل سرجانی تھانے کی حدود سے چوری کی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes