Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

آسٹریلیا، ہانگ کانگ میں خیبر پختونخوا کے ڈرائیونگ لائسنسز کی مبینہ جعلی تصدیق کی شکایت

وزارت خارجہ کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کو معاملے کی چھان بین کی ہدایت کی گئی
شائع 29 جون 2024 07:46pm

آسٹریلیا میں اور ہانگ کانگ میں خیبرپختونخوا کے ڈرائیونگ لائسنز کا اسکینڈل سامنے آگیا ، وزارت خارجہ نے خیبرپختونخوا ٹرانسپورٹ کے ڈرائیونگ لائسنز سے متعلق شکایات صوبائی حکومت کو ارسال کر دیں ۔

مراسلے میں صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ ہانگ کانگ میں 89 اور آسٹریلیا میں متعدد جعلی لائسنس معاملے کی چھان بین کی ہدایت کی ہے جس کی روشنی میں خیبرپختونخوا حکومت نے معاملے کی چھان بین کے لیے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ احمد کمال کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا گیا ہے۔

وزرات خارجہ کی جانب سے خیبرپختونخوا کو بھیجے گئے مراسلے میں بتایا گیاہے کہ آسٹریلیا میں اور ہانگ کانگ میں خیبرپختونخوا سے کم عمر لوگوں کو بھی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں، مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کے شہریوں کوبھی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، ایسے لوگوں کو بھی لائسنس جاری کیے گئے جو پاکستان آئے ہی نہیں تھے۔

مراسلے میں نظام میں خامیوں کے باعث کئی لوگوں نے جعلی لائسنس حاصل کیے ہیں، وزرات خارجہ کا جعلی لائسنس اسکینڈل کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش ڈرائیونگ لائنس کی جعلی تصیدق کے اسکینڈل پر ہانگ کانگ حکومت کا قومی احتساب بیورو سے 89 درخواست گزاروں کو پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کی بنیاد پر ہانگ کانگ میں ڈرائیونگ لائسنس دیئے گئے۔

KPK