Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف اور مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

غریب آدمی کو تنگ نہ کیا جائے، حکومت اسٹال خود لگا کر دے، نواز شریف
شائع 29 جون 2024 06:41pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور قائد ن لیگ نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں مال روڈ پر مری کے قدرتی مناظر میں حائل ہائی رائز ہوٹل بلڈنگ ہٹانے اور ٹورسٹ گلاس ٹرین کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں جی پی او چوک سے ہوٹل متبادل مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوا۔ مال روڈ پر قدیمی عمارتوں کی یکساں صورت، سائن اور کلر اسکیم نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اہم اجلاس میں راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے قدیمی نام بحال کرنے کے لئے فوری قانون سازی کی ہدایت کی۔ انھوں نے ہر شہر میں تاریخ اور روایات سے مناسبت سے یادگار لگانے کی ہدایت کی۔

قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا کہ غریب آدمی کو تنگ نہ کیا جائے، حکومت اسٹال خود لگا کر دے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا مری شہر پہلے سے بہت بہتر ہو چکا ہے۔ عوام کے لئے بہترین بنائیں گے۔ مری میں پارکنگ یارڈ کے لئے مختلف تجاویز اور سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کا ایوان کی کارروائی کے بائیکاٹ کے بعد گیٹ پر علامتی اجلاس

عمران خان کی رہائی سے کوئی خطرہ نہیں، چاہتے ہیں تو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرلیں، وزیر دفاع

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ مری میں 13 ناجائز طور پر تعمیرات اور تجاوزات گرا دی گئیں ہیں۔

Nawaz Sharif

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

CM Punjab Maryam Nawaz