Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راحت فتح اور اجے دیوگن کی مماثلت پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

یہ بھی اپنے زمانے کے اجے دیوگن تھے، سوشل میڈیا صارفین
شائع 29 جون 2024 05:57pm
تصویر گوگل
تصویر گوگل

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بالکل بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی طرح دکھائی دی رہے ہیں۔

ماضی میں راحت فتح علی خان کے گھنے بال ہوا کرتے تھے اور جو ویڈیو ان کی وائرل ہو رہی ہے اس میں باقاعدہ انہوں نے فلمی ہیرو جیسا ہیئر اسٹائل بھی بنوایا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش راحت فتح کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین انہیں اجے دیوگن کا ہمشکل قرار دے رہے ہیں۔

گلوکار کی ویڈیو 90 کی دہائی کی ہے اور بعض سوشل میڈیا صارفین ویڈیو کو اے آئی پر مبنی قرار دے رہے ہیں جبکہ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو بالکل اصلی ہے۔

وائرل ویڈیو میں راحت فتح علی خان تیری نظر نے محبتوں کا گلاب کھلا دیا دل گا رہے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین پاکستانی گلوکار کو اجے فتح علی خان کے نام سے پکار رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں۔

Rahat Fateh Ali Khan

Ajay Devgn