Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس

اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں کی پارٹی سربراہ سے ہونے والی ملاقاتوں پر غور
شائع 29 جون 2024 05:15pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت جاری ہے۔ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں کی پارٹی سربراہ سے ہونے والی ملاقاتوں پرغور و خوض ہورہا ہے۔

پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس مستقبل کی سیاست کا رخ متعین کرے گا۔

جے یو آئی ترجمان نے مزید کہا کہ اجلاس میں بلوچستان اور کے پی میں امن و امان کی صورتحال زیر بحث ہے۔

مرکزی ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا کہ اجلاس اتوار کو بھی جاری رہے گا، فلسطین و افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی غور ہوگا۔

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Pakistan Politics