Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زارا نور عباس مردوں کےحق میں بول اٹھیں

انہوں نے ہمیشہ اپنے شوہر اسد صدیقی کی ان کے لیے سپورٹ کی تعریف کی ہے
شائع 29 جون 2024 04:00pm

زارا نور عباس کا شمار پاکستان کی مقبول ترین ستاروں میں ہوتا ہے۔ ان کا تعلق فمکاروں کے گھرانے سے ہے اور ان کی شادی اداکار اسد صدیقی سے ہوئی ہے۔ زارا نور عباس نے ہمیشہ اپنے شوہر اسد صدیقی کی ان کے لیے سپورٹ کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے وصی شاہ کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں مردوں پر دباؤ کے بارے میں بات کی ہے۔

زارا نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ، مردوں کو معاشرے میں اور اپنے شراکت داروں سے فائدہ اٹھانا چاہئے، کیونکہ معیشت کے دباؤ اور اس ماحول میں رہنا اور ہر چیز کے لئے ذمہ دار ہونا آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر خواتین اپنے حقوق چاہتی ہیں تو انہیں مردوں کو بھی ان کے حقوق دینے چاہئیں۔

ڈکی بھائی کو بیوی نے تھپڑ مار دیا، صارفین برہم

انہوں نے مزید کہا کہ گھر کے ہر فرد کو ذمہ داریوں میں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے، مردوں کو وقت ملنا چاہیے ،جو وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزار سکیں اور انہیں ہمیشہ کام میں مصروف نہیں رہنا چاہیے۔ زارا کا یہ بھی کہنا تھا کہ مردوں کو زیادہ ہارٹ اٹیک ہوتے ہیں، اس لیے انہیں اپنی صحت پر بھی توجہ دینی چاہیے اور تمباکو نوشی ترک کرنی چاہیے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity