انسٹاگرام ریل نے بہن بھائی کو 18 برس بعد ملا دیا
سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں تو بہت ہیں، تاہم کچھے ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔ حال ہی میں بھارت سے تعلق رکھنے والی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی خوب سمیٹ لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے شہر کانپور میں 18 سال بعد بہن بھائی ایک دوسرے کو مل پائے ہیں۔
ذرائع کے مطابگق ہتھیاپور گاؤں کی راجکماری موبائل فون پر انسٹاگرام پر ویڈیوز دیکھ رہی تھیں، کہ اسی دوران انہیں ایک ایسا چہرا دکھا، جو کہ انہیں جانا پہچانا لگا۔
نوجوان بال گووند جے پور سے انسٹاگرام پر ویڈیوز اپلوڈ کرتے تھے، تاہم انہی میں سے ایک ویڈیو نے راجکماری کی توجہ اپنی جانب کرلی۔
80 سالہ شخص کی 23 سالہ لڑکی سے شادی سوشل میڈیا پر وائرل
تصویر بذریعہ: انڈیا ٹوڈے
بھارتی میڈیا کے مطابق 18 سال قبل بال گووند فتح پور کے عنایت پور گاؤں سے نوکری کی تلاش میں ممبئی کے لیے نکلے تھے، جس کے بعد وہ پھر کبھی لوٹ نہ پائے۔
جس کے بعد وہ ممبئی میں ہی دوستوں سے رابطہ منقطع کر کے ایک نئی نوکری کرنے لگے، اگرچہ شروعات میں رابطے میں تھے تاہم اس کے بعد رابطہ ختم ہو گیا۔
گووند کان پور جانے کے لیے ریل میں بیٹھے تھے، تاہم بیمار ہونے کے باعث انہیں ہوش ہی نہ رہا اور ٹرین نے انہیں جےپور پہنچا دیا۔
ایک اور پاکستانی لڑکی ’بھارت کی بہو‘ بن گئی
جہاں ایک اور شخص نے اسے فیکٹری میں ملازمت دلا دی، اس اتفاقیہ ملازمت کے بعد جےپور میں ہی ایشور دیوی نامی لڑکی سے شادی کرلی، جس سے ان کے 2 بچے بھی ہیں۔ اگرچہ گووند کافی تبدیل ہو چکے تھے تاہم ان کے ٹوٹے ہوئے دانت جوں کے توں رہے۔
کیا ہندو مذہب میں کنیادان کے بغیر عورت شادی کر سکتی ہے؟ بھارتی عدالت کا بڑا فیصلہ
دوسری جانب اسی ٹوٹے ہوئے دانت کی وجہ سے راجکماری نے انسٹاگرام ویڈیو پر گووند کو پہچان لیا، جس کے بعد رابطہ کرنے کے ساتھ ساتھ بچپن کی نشانیوں اور دیگر معلومات بھی آپس میں شئیر کیں، جس کے بعد راجکماری کو یقین آگیا کہ یہ ان کا بھائی گووند ہے۔
بھارتی انتہا پسند گروہ کا سیما رند کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم
جس کے بعد 20 جون کو گووند راجکماری کی کہنے پر کانپور اپنے آبائی گاؤں چلے آئے، راجکماری کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا سے اچھی چیزیں نہیں آسکتی ہیں، مگر کچھ مرتبہ ایک عام سی ویڈیو آپ کی یادداشت کو تازہ کر دیتی ہے اور سب کچھ بدل کر رکھ دیتی ہے۔ میرا بھائی واپس آ چیکا ہے، اور یہ میرے لیے سب سے بڑی خوشی کی بات ہے۔
Comments are closed on this story.