Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپر اسٹار کے ساتھ ڈیبیو کرنے والا اداکار، جس کی ایک غلطی نے اس کا کیریئر برباد کر دیا

ان کے کیریئر کے تباہ ہونے کی بنیادی وجہ کیا تھی؟
شائع 29 جون 2024 03:35pm

فلم انڈسٹری میں ایسے بہت سے اداکار ہیں ،جنہوں نے سپر اسٹارز کے ساتھ متاثر کن ڈیبیو کیا، لیکن جلد ہی اسکرین سے غائب ہوگئے اور شوبز کی دنیا سے دور چلے گئے۔ ایساہی ایک اداکار، جس نے ناظرین کا دل جیت لیاتھا، لیکن جلد ہی اس کے کیریئر نے ایک غیر متوقع موڑ لے لیا۔

جی ہاں! ہم بات کر رہے ہیں اداکار پرتھوی راج کی، جنہوں نے آنجہانی دیویا بھارتی کے ساتھ ’دل کا کیا قصور‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ پرتھوی راج اور دیویا بھارتی کی کیمسٹری کو ناظرین نےبے حد سراہا اور فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم نے پرتھوی کو راتوں رات اسٹار بنا دیا۔ لیکن جلد ہی ان کے کیریئر نے ایک سخت موڑ لے لیا اور وہ چھوٹے کردار ادا کرنے تک محدود ہو گئے۔

ہمایوں سعید گھر میں شوٹنگ کرنے گیا اور مالکن سے عشق کر بیٹھا

پرتھوی کو ’دل کا کیا قصور‘ کے بعد مرکزی کردار ملنا بند ہو گئے۔ اس کی وجہ سے وہ زیادہ تر سائیڈ رولز میں ہی نظر آئے۔ یہی وجہ تھی کہ وہ طویل عرصے تک اداکاری سے دور رہے۔

ایسا نہیں تھا کہ پرتھوی کو اپنے ڈیبیو کے بعد کسی فلم کی پیشکش نہیں ملی تھی۔ لیکن ان کے کیریئر کو برباد کرنے کی بنیادی وجہ ان کے دستخط کردہ معاہدے تھے۔ اس معاہدے کی وجہ سے وہ کئی بڑی فلموں میں کام نہیں کر سکے۔ اداکار نے ’جھکاس بالی ووڈ‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اس معاہدے کی وجہ سے بندھ گئے تھے اور انہوں نے کئی بڑی فلموں کو مسترد کردیا تھا۔

میں ایک ایسے معاہدے میں پھنس گیاتھا، جس سے باہر نکلنا بہت مشکل تھا۔ اور اس نے میرے عروج کے وقت کو باندھ دیا۔ میں غائب نہیں ہوا۔ میں ہمیشہ اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ تھا۔ پرتھوی نے کہا ۔ ’ڈر‘ اور ’دیوانہ‘ جیسی فلمیں ان فلموں میں شامل تھیں جنہیں انہیں چھوڑنا پڑا۔

پرتھوی نے اپنے کیریئر کے ڈوبنے کے بعد طویل عرصے تک گمنام زندگی گزاری۔ فی الحال وہ سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں اور وقتا فوقتا اپنے مداحوں کو اپ ڈیٹس دیتے رہتے ہیں۔ اداکار کو آخری بار 2008 میں فلم ’جمی‘ میں دیکھا گیا تھا۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

showbiz celebrities