Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہیما چوہدری نے حنا خان کو ’بہادر‘ قرار دے دیا ’میں آپ کا ہاتھ تھامے رہوں گی‘

کینسرکی تشخیص کا انکشاف کرنے پر حنا خان کے لیے حوصلہ افزائی کے چند الفاظ شیئر کیے
شائع 29 جون 2024 01:58pm
انڈین ایکسپریس
انڈین ایکسپریس

حنا خان کی کینسر کی تشخیص ان کے ساتھیوں اور مداحوں کے لیے حیران اور پریشان کن ثابت ہوئی ہے۔

اداکارہ نے جمعہ کے روز اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک نوٹ شیئر کیا جس میں انکشاف کیا گیا کہ انہیں چھاتی کے کینسر کے تیسرے مرحلے کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کے بہت سے دوستوں نے آن لائن اپنی سپورٹ شیئر کی اور ایسی ہی ایک شخصیت اورکینسر سے بچ جانے والی اداکارہ مہیما چوہدری تھیں۔

پاکستانی مداحوں کا حنا خان کو کینسر کی تشخیص پر دعاؤں کا پیغام

اداکارہ نے اپنی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ، آپ بہت بہادر ہیں، حنا۔ آپ ایک فائٹرہیں، اور میں جانتی ہوں کہ، آپ ٹھیک ہو جائیں گی! آپ کے پاس لاکھوں لوگ ہیں، جو آپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ، اور میں اس کے ذریعے آپ کا ہاتھ تھامے وہاں موجود رہوں گی۔

واضح رہے کہ مہیما چوہدری کو بھی چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی۔ خوش قسمتی سے اداکارہ اب کینسر سے پاک ہیں اور جلد ہی کنگنا رناوت کی فلم ”ایمرجنسی“ میں نظر آئیں گی۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle