Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں کار چوری کی انوکھی واردات: ملزمان ایک ہی وقت میں باپ بیٹے کی کاریں لے اڑے

معلومات کرنے پر پتہ چلاپارک کرنے کے ایک گھنٹے بعد چوری ہوئی، مدعی سکندر یونس
اپ ڈیٹ 29 جون 2024 11:56pm

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر کار چوری کی انوکھی واردات، ملزمان ایک ہی وقت میں باپ بیٹے کی کاریں لے اڑے

مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں سکندر یونس کی مدعیت میں درج کرلیا۔ مدعی سکندر یونس کے مطابق راشد منہاس روڈ پر دفتر ہے زاتی کاروبار کرتا ہوں، میں اور میرا بیٹا اپنی اپنی کار میں دفتر پہنچے تھے۔

کراچی: افتتاح کے چند گھنٹے بعد چور بوتیک کا صفایا کرگئے

متن ایف آئی آر کے مطابق دفتر کے نیچے کار پارک کی اور اوپر چلے گئے، دو گھنٹے بعد سوک سینٹرجانے کے لیے اترے تو کاریں غائب تھی، کافی تلاش کرنے پر بھی گاڑیاں نہیں ملی۔

کراچی : بہادر نوجوان نے 3 ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا

مدعی سکندر یونس نے بتایا کہ معلومات کرنے پر پتہ چلاپارک کرنے کے 1 گھنٹے بعد چوری ہوئی، عینی شاہد کے مطابق ایک کار میں آنے والے ملزمان نے کار چوری کی۔

کراچی سے گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے والے ملزمان کیسے فرار ہوتے ہیں؟

پولیس کے مطابق پہلی مرتبہ دیکھا ہے کہ ایک ساتھ 2 کاریں چوری ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

karachi

Karachi Police