Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

محرم الحرام میں امن یقینی بنانے کیلئے پنجاب میں سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری

دفعہ 144 رہے گی، طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ جلوس اور مجلس کی اجازت نہیں ہوگی۔
اپ ڈیٹ 29 جون 2024 11:59pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پنجاب میں محرم الحرام پر امن یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔ پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

امن برقرار رکھنے کے لیے فوج اور رینجرز کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ پنجاب کے سیکریٹری داخلہ نورالامین مینگل کی زیرِصدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جلوس یا مجلس کی اجازت نہیں ہوگی۔

سیکریٹری داخلہ نے اضلاع میں امن کمیٹیوں کو متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

کراچی : بہادر نوجوان نے 3 ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا

SECURITY GUIDELINES

MUHARRAM UL HARAAM

FORCES PERSONNEL TO BE DEPLOYED