Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ گھر پر اپنے بچے کی سالگرہ منانا چاہتے ہیں؟ مگر وقت کم ہے

تھوڑی دیر میں انتظامات کریں،اور اس اسپیشل دن کو یادگار بنائیں
شائع 29 جون 2024 01:21pm

سالگرہ ہر ایک کے لئے بہت خاص دن ہوتاہے۔ خاص طور پر بچوں کی ساگرہ تمام والدین کے لیے اسپیشل ایونٹ ہوتا ہے۔ گرچہ اس یادگار دن کو منانے کا طریقہ مختلف ہو سکتا ہے۔ بہت سے لوگ اسے کسی بڑے ہوٹل یا ریستوران میں جاکر منانا پسند کرتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ گھر پر فیملی کے ساتھ سالگرہ بہت اچھے طریقے سے منانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اگر آپ بھی اس بار اپنے بچے کی سالگرہ کی پارٹی گھر پر منانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، مگر آپ کے پاس انتظامات کرنے کا وقت کم ہے تو ہم آپ کو کچھ زبردست تجاویز بتانے جا رہے ہیں، جن کی مدد سے آپ اپنے بچے کی سالگرہ کو یادگار بنا سکتے ہیں۔

وہ 6 جملے، جو بچے صبح صبح اپنے والدین سے سننا چاہتے ہیں

کم وقت میں گھر پر بچے کی سالگرہ کی پارٹی کیسے منائیں؟

تھیم منتخب کریں اور سجاوٹ کریں

تھیم کا انتخاب آپ کے لئے سجاوٹ ، کھانا اور سرگرمیوں کا انتخاب کرنا آسان بنا دے گا۔ یہ کچھ بھی ہوسکتا ہے جو آپ کے بچے کو پسند ہے ، جیسے سپر ہیرو ، کارٹون کردار ، یا کچھ اور جو آپ کے بچے کو پسند ہے۔ اس کے علاوہ ، اگر آپ کے پاس کم وقت ہے تو ، کوشش کریں کہ گھر کو بہت زیادہ ڈیکوریٹ نہ کیا جائے۔

ڈی آئی وائی طریقے سے سجانا

سالگرہ کی تقریب کا پہلا مرحلہ گھر کی تزئین و آرائش ہے۔ اکثر ذہن میں یہ سوال ابھرتا ہے کہ سالگرہ پر کمرے کو کیسے سجایا جائے؟ تو آپ مارکیٹ میں جانے والے پیسے اور وقت بچانے کے لئے ڈی آئی وائی طریقے سے سجا سکتے ہیں۔ آپ نے گھر میں پچھلے سال کا کچھ سامان رکھا ہےتو آپ کاغذ کے پنکھے ، بینر اور سینٹر پیس بنا سکتے ہیں ، یا انہیں دوبارہ استعمال کرسکتے ہیں۔

بچوں کی پسند کا کھانا منتخب کریں

سالگرہ پارٹی میں ایسے کھانوں کا انتخاب کریں ۔ جو آسان ہوں اور جلد تیار یوجائیں، اور بچے شوق سے کھاتے ہوں، ایسی صورت میں ، آپ سینڈوچ ، فنگر فوڈ ، برگر پیزا یا کیک کا انتظام کرسکتے ہیں۔ گھر کا کھانا صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ پیسے بھی بچائے گا اس کے علاوہ،بچوں کے لئے کوکیز، کپ کیک یا اسنیکس کا انتظام بھی کیا جا سکتا ہے۔ ان کے ساتھ کچھ سادہ اور لذیذ مشروبات رکھ دیں۔

ایک فوٹو بوتھ بنائیں

آج کل سیلفیاں لینا بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی عادت میں بھی شامل ہو گیا ہے ، جس کے بغیر ان کا ہر ایونٹ ادھورا ہے۔ سالگرہ کی پارٹی کو یادگار بنانے کے لئے ، آپ گھر پر چھوٹی سیلفیاں اور تصاویر لینے کے لئے گھر کے کسی بھی کونے میں ایک عمدہ فوٹو بوتھ تیار کرسکتے ہیں۔ اسے بنانے میں، انٹرنیٹ یا بچوں سے بھی بہت سے تخلیقی خیالات لئے جا سکتے ہیں۔

بچوں کے لئے کھیلوں کا انتظام کریں

بچےپارٹیز میں کھیلوں کو بہت پسند کرتے ہیں۔ یہ ان کی سب سے پسندیدہ سرگرمی ہوتی ہے، جس سے وہ زیادہ سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اور بچوں کو مصروف رکھنے کا یہ بہترین طریقہ بھی ہے۔ سالگرہ کو خاص بنانے کے لئے، آپ کچھ پارٹی گیمز کا انتظام کرسکتے ہیں۔ مثلااگر آپ کا بچہ رقص کا شوقین ہے تو، آپ گھر میں اسپیکر کا انتظام کرسکتے ہیں۔

Women

children

Parents

lifestyle