Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں دکان دار سے رشوت لینے پر 2 پولیس اہلکار معطل

ایس ایس پی کورنگی نے ویڈیو وائرل ہونے پر نوٹس لے کر اویس اور بلاول کے خلاف کارروائی کی۔
شائع 29 جون 2024 12:34pm

آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام کی طرف سے محکمے میں اصلاحِ احوال کے دعووں اور یقین دہانیوں کے باوجود کراچی میں پولیس اہلکار رشوت لینے سے اب تک باز نہیں آئے۔

شہرِ قائد میں دکان دار سے رشوت وصول کرنے کا ایک اور واقعہ منظرِعام پر آگیا۔ دکان دار سے رشوت لینے کا معاملہ زمان ٹاؤن تھانے سے تعلق رکھتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس کورنگی توحید رحمٰن میمن نے نوٹس لے لیا ہے۔ اویس اور بلاول کو معطل کردیا گیا ہے۔

کورنگی پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل کو اس کیس کی انکوائری سونپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

قتل اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو رشوت لے کر چھوڑنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

بہاولپور: رشوت نہ دینے پر پولیس کا غریب شہری پر تشدد

ENQUIRY

shopkeeper

TWO POLICEMEN SUSPENDED

VIDEO GOT VIRAL ON SOCIAL MEDIA

EXORTED MONEY