Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہاؤس میں اپوزیشن کی ’ہلڑ بازی‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا ایتھکس کمیٹی قائم کرنے کا اعلان

گندے نعرے لگا کراشتعال نہ دلائیں، ایوان میں ہلڑبازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ملک احمد خان
اپ ڈیٹ 29 جون 2024 01:07pm

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے گزشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے ہاؤس میں ’ہلڑبازی اور غیر شائستہ نعروں‘ کے بعد ’ایتھکس کمیٹی‘ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کی کارروائی کے دوران ہلڑ بازی اور ہنگامہ آرائی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ اختلافی امور پر بات کرنے اور اخلاقی حدود سے باہر نکل جانے میں بہت فرق ہے۔ بات بڑھتے بڑھتے گالیوں تک پہنچ گئی۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، ضمنی بجٹ کی منظوری مؤخر

ملک احمد کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاملے میں اظہارِ خیال کے دوران اپنا موقف بیان کرنے پر متوجہ رہنا چاہیے۔ اس حوالے سے جمہوری اقدار کی پاس داری لازم ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے ارکان سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی معاملے پر لگاکر ایک دوسرے کو مشتعل کرنے سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں نظم و ضبط ہر حال میں برقرار رکھوں گا۔

مزید پڑھیں :

ن لیگ پنجاب اسمبلی کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کسے بنانا چاہتی ہے؟

malik ahmed khan

UNRULY THINGS NOT TO BE TOLERATED