Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹرمپ سے صدارتی مباحثے میں شکست کا اعتراف، بائیڈن کا الیکشن کی دوڑ سے باہر نکلنے سے صاف انکار

جانتا ہوں میں نوجوان نہیں ہوں، آسانی سے نہیں بول سکتا، لیکن میں بطور صدر اپنا کام کر سکتا ہوں، امریکی صدر
شائع 29 جون 2024 11:45am

امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارتی مباحثے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کا اعتراف کرتے ہوئے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر نکلنے سے صاف انکار کردیا۔

شمالی کیرولینا میں پہلے عوامی خطاب میں بائیڈن نے کہا کہ جب کوئی آپ کو ناکڈ ڈاؤن (شکست) کردے تو آپ حوصلے کے ساتھ پھر کھڑے ہوتے ہیں، جانتا ہوں میں نوجوان نہیں ہوں، آسانی سے نہیں بول سکتا، اس طرح نہیں چل سکتا جیسے پہلے چلتا تھا، بحث کرنے میں مسائل کا سامنا ہے لیکن صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہوں۔

81 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ صاف ظاہر ہے کہ میں جوان آدمی نہیں ہوں اور اب آسانی سے بول اور چل نہیں سکتا۔ اس طرح بحث بھی نہیں کرسکتا جیسے کیا کرتا تھا تاہم مجھے سچ بولنا اور اپنا کام کرنا آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ ناکام ہوتے ہیں تو واپس کھڑے بھی ہوتے ہیں۔ میں دوبارہ الیکشن میں حصہ نہ لیتا اگر میں دل و جان سے یہ یقین نہ رکھتا کہ میں بطور صدر اپنا کام کر سکتا ہوں۔

America