Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کیلئے الگ سیکریٹیریٹ بنانے کا فیصلہ

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ عابد مجید کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
شائع 29 جون 2024 11:31am

‏خیبر پختونخوا حکومت نے جنوبی اضلاع کیلئے الگ سیکریٹیریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ عابد مجید کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ صوبائی حکومت نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔ ع

ابد مجید کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جنوبی سیکرٹریٹ کے قیام کی تجاویز تیار کرکے صوبائی کابینہ کو پیش کریں۔

خیبر پختونخوا کا جنوبی سیکرٹریٹ کوہاٹ، بنوں ڈیرہ اسماعیل خان اور ان میں ضم ہونے والے اضلاع پر مشتمل ہوگا۔

KPK

SEPARATE SECRETARIATE

AABID MAJEED