Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثانیہ مرزا نے اپنےبیٹے اذہان کے ساتھ تازہ تصاویر جاری کردیں

ٹینس اسٹارکی ٹی شرٹ نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی
اپ ڈیٹ 29 جون 2024 08:18pm

کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثانیہ مرزا نے اذہان کے ساتھ کھیل کے میدان میں دو تصاویر شیئر کیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے جہاں ماں بیٹے پر محبت کا اظہار کیا وہیں ثانیہ مرزا کی ٹی شرٹ نے کئی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔

محمد شامی سے شادی کی افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا نے خوشخبری سنا دی

ٹینس اسٹار نے نیلے رنگ کی پتلون اور ٹوپی کے ساتھ ٹی شرٹ پہنی جبکہ ان کے بیٹے نے پیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور سرخ ٹوپی پہن رکھی تھی۔

مرزا نے ٹی شرٹ کے متن کا حوالہ دیتے ہوئے خوبصورت تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ، ”ہاں“۔

کچھ دنوں سےبھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی سے ان کی شادی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ تاہم ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے 2010 سے کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی جب تک کہ ان کے والد عمران مرزا نے رواں سال جنوری میں اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ تیسری شادی کا اعلان کرنے کے بعد تصدیق کی تھی کہ ان کی بیٹی نے خلع کے ذریعے اپنے سابق شوہر سے علیحدگی کا مطالبہ کیا تھا۔

Celebrities

Sania Mirza

lifestyle