Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بارش کے دوران ویڈیو بناتی لڑکی پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو ریکارڈ

لڑکی انسٹاگرام ریل بنانے کے لیے چھت پر موجود تھی
اپ ڈیٹ 29 جون 2024 04:30pm
تصویر بذریعہ: یوٹیوب/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: یوٹیوب/ ویڈیو اسکرین گریب

مون سون کی شروعات ہوتے ہی جہاں آسمان گہرے بادلوں سے چھایا رہتا ہے، وہیں بجلی گرنے کے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی ریاست میں بجلی گرنے کا واقعہ رونما ہوا ہے، جس میں خاتون بجلی کی زد میں آ کر بال بال بچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے سیتامرہی میں گھر کی چھت پر لڑکی انسٹاگرام پر ریل بنا رہی تھی، کہ اسی دوران بارش کے دوران کچھ ایسا ہوا جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ثانیہ کماری گھر کی چھت پر 11 سیکنڈز کی ویڈیو بنا رہ تھیں، بجلی کی کڑک نے جہاں ثانیہ کو خوف میں مبتلا کر دیا وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی متوجہ ہوئے۔

کراچی میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گر گئی

رپورٹ کے مطابق بجلی ثانیہ کے پڑوس میں موجود گھر کی چھت پر گری، جسے دیکھ کر خود ثانیہ بھی فورا گھر میں چلی گئی۔

پنجاب اور کے پی میں بارشیں، آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف حادثات، 2 جاں بحق

خوش قسمتی سے بجلی گرنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن علاقہ مکینوں میں خوف کی فضا پیدا کر گیا۔

india

Rain

Girl

Lightning strike