Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ہمایوں سعید گھر میں شوٹنگ کرنے گئے اور مالکن سے عشق کر بیٹھے‘

ٹیلی ویژن اور فلم ڈائریکٹر سکندر شاہ کے ہمایوں سعید کی ذاتی زندگی کے بارے میں چونکا دینے والےانکشافات
اپ ڈیٹ 30 جون 2024 09:47am

حال ہی میں ایک پرانے پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم ڈائریکٹر سکندر شاہ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا ہے۔ انٹرویو میں انہوں نے ہمایوں سعید کی ذاتی زندگی کے بارے میں چونکا دینے والی پوشیدہ تفصیلات کا دعوی کیا ہے۔

ہمایوں سعید کی ثمینہ ہمایوں سعید سے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ، ہم ایک ڈرامے کے لیے ہمایوں سعید کے ساتھ طارق روڈ پر ایک لوکیشن دیکھنے گئے تھے، یہ ایک خوبصورت بنگلہ تھا، جس کی ملکیت ایک خوبصورت خاتون کے پاس تھی، وہ خاتون بعد میں ہمایوں سعید کی بیوی بن گئیں۔

ہمایوں سعید کی ’بیٹی‘ کون ہے؟ شادی کے 25 سال بعد نام بتا دیا

اس وقت ان کی پہلی شادی سے ایک بیٹی بھی تھی، انہوں نے مجھے بتایا کہ چھوٹی سی لڑکی ان کی بیٹی ہے۔ ہمایوں سعید اور ثمینہ ہمایوں کے رومانس کا آغاز سیٹ پر ہوا۔ ایک دن کی شوٹنگ کے بعد تیسرے دن سے ہی ان کی محبت کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا ۔ثمینہ پہلے ہی ایک بیٹی کی ماں تھی جس کا نام ثنا تھا۔

ہمایوں سعید کے دوستوں نے اس شادی میں ان کی مدد کی۔ اب ہمایوں سعید نے ثمینہ ہمایوں کی بیٹی کو بھی قبول کر لیا۔ ہمایوں سعید کی اپنی کوئی اولاد نہیں ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں ہمایوں سعید نے واضح الفاظ میں کہاتھا کہ ، میری ایک ہی بیٹی ہے اور وہ ہے ثناء، لوگ اپنے دلوں کو یہ کہہ کر تسلی نہ دیں کہ ثناء میری سالی ہے، نہیں وہ میری بیٹی ہے۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ثناء 25 سال سے میرے ساتھ ہے، میں نے اور اہلیہ ثمینہ نے اسے پالا ہے اور وہ میرے گھر کی رونق ہے، میں نے جو بھی کمایا ہے، گھر، کمپنیز سب کچھ ثناء کاہی ہے، میری ساری خوشیاں ثناء سے ہیں۔

Humayun Saeed

entertainment

lifestyle

showbiz

Pakistani celebrity