Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رادھیکا اور اننت کی شادی: مہمانوں کے گھر پر خصوصی شادی کا ڈبہ، اندر چاندی کا مندر اور ۔۔۔

اننت رادھیکا کی شادی کے کارڈ کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے
شائع 29 جون 2024 09:18am

امبانی خاندان میں ایک بار پھر میگا جشن شروع ہونے جا رہا ہے۔ مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

اننت رادھیکا کی شادی کے کارڈ کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔ اننت اور رادھیکا کی شادی کا دعوت نامہ کافی شاندار اور منفرد ہے۔

امبانی خاندان کے چھوٹے بیٹے کی شادی کا کارڈ ایک منفرد انداز میں ڈیزائن کیاگیا ہے ۔کارڈ کو خاص مذہبی تناظر میں تیار کیا گیا ہے، اور اسے ایک ڈبہ کی شکل دی گئی ہے۔

دنیا کی امیر ترین شادی، جس کا ریکارڈ مکیش امبانی بھی نہ توڑ سکے

اصلی چاندی اور باریک نقش و نگار سے بنا دعوت نامہ کارڈ انتہائی خوبصورت ہے اور دیکھنے والے کی اس پر سے نظریں ہٹانا مشکل ہے۔

اس کارڈ کے ساتھ اور بھی چھوٹے کارڈ جڑے ہوئے ہیں، جن میں اننت اور رادھیکا کے ابتدائی حروف اور اس کے ساتھ کئی تحائف بھی ہیں۔

رادھیکا اور اننت کی شادی کا دعوت نامہ خاص طور پر وی آئی پی مہمانوں کو بھیجا گیا ہے۔ امیتابھ بچن، اکشے کمار، سلمان خان، شاہ رخ خان، ایم ایس دھونی اور عالیہ بھٹ اور کئی بڑے سیاست دانوں کے نام شامل ہیں۔

اننت اور رادھیکا کی شادی اس سال کی سب سے بڑی شادی ہونے جا رہی ہے۔ دونوں 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے،شادی کی تقریبات 14 جولائی تک جاری رہیں گی۔

lifestyle

Anant Ambani