Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بینظیر انکم سپورٹ سے بٹوری گئی رقوم سرکاری ملازمین سے واپس لینے کا حکم

سندھ کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام ڈائریکٹرز اور ڈی ای اوز کو مراسلہ جاری کردیا۔
شائع 29 جون 2024 09:00am

سندھ میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ملازمین کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایک انگریزی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اپنے مراسلے میں سندھ کے تمام ڈائریکٹرز اور ڈی ای اوز کو ملازمین سے رقوم واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر ملازمین نے لی گئی رقوم واپس نہ کیں تو ان کی تنخواہ روک دی جائے گی اور لی ہوئی رقوم تنخواہ سے منہا کرلی جائیں گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملازمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم لینے کے حق دار نہیں تھے۔ انہوں نے غلط بیانی کے ذریعے یہ رقوم بٹوری ہیں۔

مزید پڑھیں :

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے عملے کی مبینہ کرپشن، دھکم پیل میں خاتون بے ہوش

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں کی بےضابطگیوں کا انکشاف

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کتنی رقم تقیسم ہوئی

benazir income support program

UNDUE RECEIPTS

MONEY TO BE RECOVERED