Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

فنانس بل منظور: ٹیکس فراڈ پر 5 سے 10سال قید کی سزا ملے گی

ایک ارب روپے تک کی رقم پر 5 اور اِس سے زائد پر 10 سال تک قید، ترمیم شدہ فائنانس بل کے مندرجات
اپ ڈیٹ 29 جون 2024 02:14pm

حکومت نے ٹیکس چوری کے مرتکب افراد کو پانچ سے دس سال تک قید کی سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جو لوگ ایک ارب تک کی ٹیکس چوری کے مرتکب ہوں گے انہیں پانچ سال تک اور اس سے زائد کی ٹیکس چوری پر دس سال تک کی سزائے قید دی جاسکے گی۔

حکومت ٹیکس چوری، فراڈ کی روک تھام کے لیے ونگ تشکیل دے گی

ترمیم شدہ فائنانس بل 2024 کے مطابق جو بھی شخص ٹیکس کے حوالے سے دھوکا دہی کا مرتکب ہوگا یا اس کی کوشش و معاونت کرے گا اسے 25 ہزار روپے یا ٹیکس چوری کی رقم کا 100 فیصد (جو بھی زیادہ ہو) ادا کرنا ہوگا۔

خصوصی جج کے تحت جرم کے تعین کے تحت جرمانہ اور قید دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں سیلز ٹیکس آڈٹ کیلئے ایف بی آر افسران کے اختیارات میں مزید اضافہ کی ترمیم بھی منظور کر لی گئی۔

آئندہ مالی سال کے دوران ٹیکس فراڈ کو روکنے کیلئے ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو میں ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اونگزیب نے الیاتی بل 2024 میں ترمیم پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی ہے۔

ترمیم کے تحت ونگ ٹیکس فراڈ اور ٹیکس چوری کے خاتمے کی تحقیقات کا ذمہ دار ہو گا۔

Tax evasion

AMENDED FINANCE BILL

IMPRISONMENT AND FINE