چیف آف دی نیول اسٹاف کا 53 ویں پی این اسٹاف کورس سے خطاب
چیف آف دی نیول اسٹاف نے کورس کے شرکاء کی تحقیق اور پیش کی گئی تجاویز کو سراہا
چیف آف دی نیول اسٹاف نے وار کالج لاہور میں 53 ویں پی این اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا
نیول چیف نےکہا کہ میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے جدت اور بنیادی اقدار دونوں کا امتزاج ضروری ہے ۔ پاکستان نیوی وار کالج عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم کی فراہمی اور پیشہ ورانہ تربیت سے بہترین افرادی قوت تیار کر رہا ہے ۔
قبل ازیں کورس کے شرکاء نے بحری جنگ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ کورس کے تحقیقی پینل کی جانب سے اس ضمن میں پاک بحریہ کے لیے مواقع اور چیلنجز کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف نے کورس کے شرکاء کی تحقیق اور پیش کی گئی تجاویز کو خوب سراہا۔
Pakistan Navy
ISPR
مقبول ترین
Comments are closed on this story.