Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چھانگا مانگا جنگل میں لکڑی چوروں نے ٹرام کی پٹری کو بھی نہ بخشا

ٹرام سے لکڑی کی منتقلی اور سیاحوں کو جنگل کی سیر کرائی جاتی ہے
شائع 29 جون 2024 12:04am
فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا / فائل
فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا / فائل

چونیا‌ں کے قریب چھانگا مانگا جنگل میں لکڑی چوروں نے ٹرام کی پٹری کو بھی نہ بخشا۔ چور رات کی تاریکی میں ٹرام کی پٹری کاٹ کر لے جا رہے تھے کہ ڈیوٹی پر موجود ملازم نے انھیں پکڑنے کی کوشش کی، اس دوران چوروں نے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

واضح رہے رہے ٹرام چھانگا مانگا جنگل میں لکڑی اور دیگر سامان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا واحد ذریعہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پارک میں آنے والے سیاحوں کو بھی اسی ٹرام کے ذریعے جنگل کی سیر کرائی جاتی ہے۔

فرار ہونے والے چوروں میں سے ایک کی شناخت کرنے کے بعد تھانہ چھانگامانگا کی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے لیکن آخری اطلاع آنے تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔

مصنوعی جنگل چھانگامانگا کا پارک توجہ کا مرکز

پولیس کے مطابق یہ وہ ہی جرائم پیشہ افراد ہیں جن کو 2019 میں لکڑی چوری اور دیگر چوری ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے بلاک نمبر چار سے بڑا آپریشن کرکے نکال دیا گیا تھا۔

محکمہ جنگلات کے ملازمین کا کہنا ہے ان جرائم پیشہ افراد کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لہٰذا ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

Punjab police

Crime

Changa Manga Forest Park