Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

شہرقائد میں بارش برسانے والا سسٹم کہاں گیا ؟

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق نئی پیشگوئی کر دی
شائع 28 جون 2024 11:43pm

شہر قائد میں موسلادھار بارش کا امکان محدود ہو گیا۔ بارش برسانے والاسسٹم شہر سے دور ہو گیا۔

شہر قائد میں موسلادھار بارش کے امکانات کم ہونے کا سبب بلوچستان کی شمال مشرقی سے چلنے والی ہوائیں ہیں جنھوں نے بارش کے امکانات کافی حدتک کم دیا ہے ۔

چیف میٹرو لوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے کم دباؤ والا سسٹم شہرکی فضاؤں سے بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے سسٹم گذشتہ روز کے مقابلے میں کمزور پڑگیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہفتے کی دوپہر تک سسٹم کے ذریعے بارش کا امکان برقراررہےگا، ایک امکان یہ بھی موجود ہے کہ سسٹم دوبارہ نچلی سطح پرآکربارش کا سبب بن جائےجبکہ ہفتے کی سہ پہرسے شام تک ہوا کا کم دباؤ بحیرہ عرب میں ہی ختم ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جمعے اورہفتے کوشہرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

Met Office

Rain

Heavy rain

Karachi Rain

monsoon rains

rainy weather