Aaj News

پیر, جولائ 01, 2024  
25 Dhul-Hijjah 1445  

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل: آئی سی سی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کل بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جانے والا ہے
شائع 28 جون 2024 11:37pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کل بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جانے والا ہے، جس کے لیے آن فیلڈ امپائرز رچرڈ النگورتھ اور کرس گفانے ہوں گے۔

رچرڈ کیٹلبرو بارباڈوس میں ہونے والے بڑے معرکے میں ٹی وی امپائر ہوں گے جبکہ روڈ ٹکر کو ورلڈ کپ فائنل کا فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں رچی رچرڈ سن فائنل میچ کے دوران آئی سی سی میچ ریفری کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

ICC T20 World Cup

match officials

india vs southafrica