Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

طوفانی بارش سے کئی درخت اکھڑ گئے، کئی مقامات پر سولر پینلز اور سائن بورڈز بھی گرگئے
شائع 28 جون 2024 11:27pm

ملک کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے بارکھان رکھنی شہر میں شدید طوفانی بارش کے باعث بیکری کا گودام گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ لاشیوں اور زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال لیا گیا لاشیوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق رکھنی بارکھان روڈ میں واقع بیکری کا گودام گرنے سے واقعہ پیش آیا ، جس کی وجہ سے دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کشمیری سے بتایا جا رہا ہے ۔

جبکہ بارکھان کے بیشتر علاقوں میں گھروں کی چھتیں گرنے اطلاعات بھی سامنے آئی رہی ہے جس میں مال مویشی و قیمتی سامان ملبے تلے دب گیا بکہ ندی نالیوں میں شدید طغیانی کے باعث زمینی رابطے منقطع ہو گیا ہے۔

باجوڑ میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ تحصیل ماموند میں طوفانی بارش سے کئی درخت اکھڑ گئے جبکہ کئی مقامات پر سولر پینلز اور سائن بورڈز بھی گرگئے۔

ٹھٹھہ اور گردو نواح میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کے سبب موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔