سوات ، مانسہرہ اور شکارپور میں حادثات، 4 افراد جاں بحق
مانسہرہ میں کار اور ویگن میں تصادم کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ 12افراد زخمی ہوگے
مانسہرہ پولیس کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر کار اور ویگن میں تصادم کے باعث دو افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگے۔
حادثہ ویگن کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا زخمی ہونے والے افراد اور جاں بحق افراد کی نعشیں کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردی گئیں ہیں۔
ادھر سوات میں سوزوکی کھائی میں جاگری ، حادثے میں دو بچے جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے
ریسکیو 1122 کے مطابق سوات مالم جبہ روڈ پر سیر خوڑ پٹے کے مقام پر سوزوکی گاڑی گہری کھائی میں جاگری ہے۔
حادثے میں 9 سالہ اویس اور 13 سالہ اقرا جاں بحق اور دیگر تین افراد زخمی ہوگئے، زخموں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، گاڑی خوڑ پٹے سے نیچے سیر علاقے میں آرہی تھی ۔ دوسری جانب خان پور انڈس ہائی وے پر شادی کی بس الٹنے سے 30 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے آٹھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق باراتیوں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث الٹی ہے، باراتیوں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث الٹی ہے، زخمیوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.