Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی بجٹ: پراپرٹی پر اب ڈیوٹی کی شرح کیا ہوگی؟

ٹیکس دہندگان اور غیر ٹیکس دہندگان کے لیے مختلف قیمتیں ہیں۔
شائع 28 جون 2024 09:28pm
تصویر: گوگل
تصویر: گوگل

ریئل اسٹیٹ کی جائیدادوں کی فروخت پر پہلی بارفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی۔ بلڈر اور ڈیولپرکی کسی بھی لانچ کردہ پروڈکٹ پرتین فیصد ایف ای ڈی عائد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے بجٹ میں ٹیکس دہندگان اور غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے لیے تجارتی املاک کی الاٹمنٹ یا منتقلی سمیت ایکسائز ایبل آئٹمز پر ڈیوٹی کی شرح کا فیصلہ کرلیا۔

ترمیم شدہ فنانس بل کے مطابق حکومت نے تجارتی املاک کی الاٹمنٹ یا منتقلی اور کسی بھی ڈویلپر یا بلڈر کے ذریعہ کھلے پلاٹ یا رہائشی جائیداد کی پہلی الاٹمنٹ یا پہلی منتقلی پر ٹیکس کی شرح کا فیصلہ اور پابندیاں جو کہ بورڈ نے تجویز کی ہیں۔

فروخت کرنےوالا اگرفائلرہوا تو تین فیصد ایف ای ڈی اور فروخت کرنے والا اگرلیٹ فائلرہوا توپانچ فیصد اوراگرنان فائلرہوا تو سات فیصد ایف ای ڈی دے گا۔

مزید برآں، جس خریدار نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے رول 1A کے ضابطے کے مطابق مقررہ تاریخ تک انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کیا اس کے لیے ڈیوٹی کی شرح کی مجموعی رقم پانچ فیصد ہو گی۔

federal budget

rate of duty on property