Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

طالبان حکومت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے تک روابط قائم نہ کیے جائیں، ایچ آر سی پی

ہیوم رائٹس کمیشن آف پاکستان کا سکیورٹی کونسل اور رکن ممالک کو خط، دوحہ میں طالبان حکومت سے مذاکرات پر نظرثانی کا مطالبہ
شائع 28 جون 2024 09:22pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ہیوم رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سکیورٹی کونسل اور رکن ممالک کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے اور خواتین و اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے تک روابط قائم نہ کریں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ دوحہ میں 30 جون کو افغانستان کے معاملے پر خصوصی مندوب کی میٹنگ ہورہی ہے، آپ سے استدعا کی جاتی ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کو انگیج کرنے کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور اسوقت تک طالبان حکومت سے کسی بھی طرح کے روابط قائم نہ کریں جب تک کہ وہ اپنے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نہ روکیں اور خصوصا خواتین اور اقتلیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی نہ بنائیں۔

خط میں پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کی ان کی سرپرستی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

افغانستان میں گھس کر دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کریں گے، وزیر دفاع

عزم استحکام کا غلط تاثر لیا گیا، کوئی آپریشن ہوگا نہ لوگوں کو گھروں سے نکالا جائے گا، سکیورٹی ذرائع

afghan taliban

Pakistan Law and order situation

Human Rights Commission of Pakistan