Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں فیکٹری میں دھماکا، 5 افراد ہلاک

دھماکا ساڑھے 4 بجے کے قریب ہوا۔
شائع 28 جون 2024 08:29pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

بھارت کے شہر تلنگانہ میں ایک فیکٹری میں دھماکا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق تلنگانہ کے علاقے شاد نگر میں فیکٹری کے ٹینک کے اندر ساڑھے چار بجے کے قریب دھماکہ ہوا۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

factory

blast india

glass factory