Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی نے بھارت کو سپورٹ کیا؟ سابق بھارتی کھلاڑی کا دعویٰ

ٹی 20 ورلڈ کپ کی شروعات سے ہی آئی سی سی پر آؤٹ آف وے جا کر انڈیا کو سپورٹ کرنے کے الزامات ہیں
شائع 28 جون 2024 09:00pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا جہاں وہ اب جنوبی افریقا سے ٹکرائے گا۔

وہیں سابق بھارتی کھلاڑی کا اہم دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اس حوالے سے اعتراف کیا کہ آئی سی سی نے پورے ایونٹ میں بھارت کو سپورٹ کیا۔

سابق بھارتی کھلاڑی سنجے منجریکر جو اکثر بھارتی ٹیم کو ہر میگا ایونٹ میں جی جان سے سپورٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں وہیں اب انہوں نے بھارتی ٹیم سے متعلق ایک راز فاش کر دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شروعات سے ہی آئی سی سی پر آؤٹ آف وے جا کر انڈیا کو سپورٹ کرنے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں اور اس موضوع پر سابق کھلاڑیوں کی جانب سے بھی بات کی جارہی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹریٹر سنجے منجریکر نے بھی اس تلخ حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کے بے جا بھارت کو سپورٹ کرنے کا پردہ چاک کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلیو شرٹس نے میگا ایونٹ کے لیے چار اسپنرز کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ وہ سیمی فائنل کہاں کھیلیں گے اور ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ہی یہ معلوم ہونا بھارتی ٹیم کے لیے ایک بہت بڑا فائدہ تھا۔

دیگر سابق کھلاڑی بھی اس اہم موضوع پر بات کرتے دکھائی دیے۔

sanjay manjrekar

t20 worldcup 2024

icc supports india