Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شردھا کپور نے موبائل فون سے سخت اخروٹ کیسے توڑ دیے؟

ایونٹ انتظامیہ کی جانب سے اداکارہ کو یہ ٹاسک سونپا گیا کہ وہ موبائل فون کی مدد سے اخروٹ توڑ کر دکھائیں
شائع 28 جون 2024 07:21pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

مقبول بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے جس میں انہیں موبائل فون سے اخروٹ توڑتے ہوئے دیکھا گیا۔

اداکارہ کے پرستاروں کو یہ بات معلوم نہیں کہ انہوں نے آخر اپنے فون سے اخروٹ کیوں توڑے؟

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اداکارہ کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں وہ موبائل فون لاؤنچ کی تقریب میں شریک ہوئیں، جس میں اداکارہ موبائل فون کو ہتھوڑے کی طرح استعمال کرتے ہوئے ٹیبل پر رکھے اخروٹ توڑتی دکھائی دیں۔

ایونٹ انتظامیہ کی جانب سے اداکارہ کو یہ ٹاسک سونپا گیا کہ وہ موبائل فون کی مدد سے اخروٹ توڑ کر دکھائیں، شردھا نے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اخروٹ توڑنے کا آغاز کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شردھا کپور نے جب تمام اخروٹ موبائل فون سے توڑ دئے تو انہوں نے وہاں بیٹھے لوگوں کو فون دکھایا جو اپنی بالکل ٹھیک حالت میں تھا۔

ٹاسک مکمل کرنے کے بعد شردھا کپور کا کہنا تھا کہ اس موبائل ڈیوائس سے کچن میں کام کرنے والی ہماری ماؤں کو کافی مدد مل سکتی ہے۔

مذکورہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

mobile phone

Shraddha Kapoor

VIDEO GOES VIRAL

break wallnuts