Aaj News

پیر, دسمبر 30, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کیلئے اکانومی ٹکٹ پر بڑا اضافہ

وفاقی بجٹ 2024-25 میں بین الاقوامی فضائی سفر کیلئے ٹکٹوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی شق منظور
شائع 28 جون 2024 05:49pm

قومی اسمبلی میں بجٹ 2024-25 میں بین الاقوامی فضائی سفر کیلئے ٹکٹوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی شق منظور کرلی گئی۔

یکم جولائی سے امریکا اور کینیڈا کیلئے بزنس کلاس اور کلب کلاس ٹکٹ پر ایک لاکھ روپے اضافی ٹیکس عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ یورپ کیلئے یکم جولائی سے بزنس کلاس اور کلب کلاس کے ٹکٹ پر 60 ہزار روپے اضافی ٹیکس ہوگا۔

پیٹرولیم لیوی سمیت بھاری ٹیکسوں کے ساتھ فنانس بل منظور کرانے میں حکومت کامیاب

نیوزی لینڈ آسٹریلیا کے یکم جولائی سے بزنس کلاس اور کلب کلاس کے ٹکٹ پر 60 ہزار اضافی ٹیکس ہوگا۔

فنانس بل کی منظوری ، ارکان پارلیمنٹ کو نئی مراعات مل گئیں

دبئی، سعودیہ سمیت مڈل ایسٹ اور افریقی ممالک کے بزنس اور کلب کلاس ٹکٹس میں 30 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

economic crisis

IMF Tax

Budget 2024 25

BUDGET APPROVED