Aaj News

پیر, جولائ 01, 2024  
24 Dhul-Hijjah 1445  

خاتون نے فائیو اسٹار ہوٹل کی بالکنی میں کپڑے سکھا لیے، ہوٹل انتظامیہ نے کیا کہا؟

خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل
شائع 28 جون 2024 05:31pm
تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ
تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ

خاتون نے دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل کی بالکنی میں کپڑے سکھائے جس پر ہوٹل انتظامیہ کا رد عمل سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے ایک 5 اسٹار ہوٹل میں ایک بھارتی خاتون کے ہوٹل روم کی بالکونی میں کپڑے خشک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پلوی وینکٹیش نامی بھارتی خاتون جو فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے دبئی گئی جہاں انہوں نے اٹلانٹس دی پام میں قیام کیا۔

پلوی نے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہیں ہوٹل کے کمرے کی بالکنی میں کپڑے سکھاتے دیکھا گیا۔

پوسٹ کے کیپشن میں پلوی نے لکھا کہ ماں تو آخر ماں ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اٹلانٹس دی پام ہوٹل انتظامیہ کا پلوی کی پوسٹ پر رد عمل سامنے آیا۔

اٹلانٹس دی پام کے آفیشل اکاؤنٹ نے پوسٹ پر لکھا کہ ماں کی ڈیوٹی، ہمیں امید ہے کہ آپ نے اپنے قیام کا لطف اٹھایا! ہم نے ہر باتھ روم میں کپڑے سکھانے کے لیے ڈوری کا انتظام پہلے سے کیا ہوا ہے تاکہ نہانے کے بعد آپ اپنے کپڑے خشک کرنے ڈوری پر لٹکا دیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھ کر خاتون کے اس عمل پر تنقید کی تو وہیں بہت سے لوگوں نے خاتون کی حمایت میں تبصرے کیے۔

indian woman

dries clothes

balcony

5 star resort in Dubai