Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ 9 مئی کے ملزمان سے ضبط اشیاء تھانے سے غائب ، فروخت ہونے کا انکشاف

اے ٹی سی کے جج کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا
شائع 28 جون 2024 04:47pm
فوٹو۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔فائل

راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن میں سانحہ 9 مئی سے متعلق درج مقدمہ میں ملزمان سے ضبط شدہ اشیاء تھانے سے غائب، اور فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ملزمان کے بینک ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ، موبائل فونز بھی تھانہ سے غائب ہیں۔

اس حوالے سے اے ٹی سی کے جج ملک اعجاز آصف کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق 9 مئی کو گرفتار ملزمان سے ضبط 33 اشیاء تھانے میں موجود نہیں ہیں، اشیاء کانسٹیبل صداقت احمد نے مارکیٹ میں فروخت کر دیں۔

متن کے مطابق ملزمان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس، برطانوی ورک ویزہ، قومی شناختی کارڈز تھانے سے غائب ہیں۔

rawalpindi

MAY 9 RIOTS

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)