Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہاولپور میں اسپیشل ایجوکیشن کالج کے سامنے سے بلڈر اغوا، مقدمہ درج، تفتیش شروع

مغوی احمدعالم کی گاڑی اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا
شائع 28 جون 2024 04:48pm

بہاولپور میں بلڈر کو رات گئے نا معلوم ملزمان نے اغوا کرلیا۔

ملزمان مغوی کو اسپیشل ایجوکیشن کالج کے سامنے سے اٹھا کر لے گئے ، ملزمان بلڈرکی گاڑی سول اسپتال کےقریب چھوڑ گئے۔

جبکہ موبائل فون بھی پھینک دیا، پولیس نے مغوی احمد عالم کی گاڑی اور موبائل فون برآمد کرلیا۔

مغوی کو گزشتہ رات اغواء کیا گیا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیجز آج نیوز کو موصول ہوگئی،فوٹیجز میں اغواء کاروں کو مغوی احمد عالم کا تعاقب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Punjab police