Aaj News

پیر, جولائ 01, 2024  
24 Dhul-Hijjah 1445  

اداکارہ مایا خان کی والدہ خالقِ حقیقی سے جا ملیں

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی
شائع 28 جون 2024 03:26pm

ٹی وی کی مشہور آرٹسٹ اور مارننگ شو کی میزبان مایا خان کی والدہ انتقال کر گئیں ہیں۔

مایا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ میری جنت، میری ماں، اب اللہ تعالیٰ کے حوالے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ اُن کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج دوپہر جمعے کی نماز کے بعد عثمان غنی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

مایا خان نے اپنے دوستوں اور مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اُن کی مرحومہ والدہ کی مغفرت کے لیے دُعا کریں۔

مایا کی والدہ اس کا سپورٹ سسٹم تھیں اور انہوں نے مایا کو ایک مضبوط عورت بنایا۔

اداکارہ کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔