Aaj News

پیر, جولائ 01, 2024  
24 Dhul-Hijjah 1445  

پاکستانی مداحوں کا حنا خان کو کینسر کی تشخیص پر دعاؤں کا پیغام

حنا خان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، اداکارہ کی دُعاؤں کی اپیل
شائع 28 جون 2024 03:06pm

حنا خان ایک بھارتی اسٹارلیٹ ہیں جن کی پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں فالوورز ہیں۔ حنا خان نے ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ میں مرکزی کردار سے شہرت حاصل کی۔ یہ ڈرامہ ہندوستان میں ایک کلٹ کلاسک بن گیا اور بہت سے لوگ اسے پاکستان میں بھی دیکھتے تھے۔

اس کے بعد حنا خان نے وہ شو چھوڑ دیا اور دوسرے پروجیکٹس اور فلموں میں کام کرنا شروع کر دیا۔ حنا خان کے انسٹاگرام پر 19 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں اور انہیں ہمیشہ اپنے مداحوں کی جانب سے پیار اور حمایت ملتی رہی ہے۔

دنیا کا خطر ناک ایڈونچر وینا ملک کو بھاری پڑ گیا

حنا ایک سیلف میڈ اسٹار ہیں اور وہ ہر بار ناظرین کو جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔ وہ اس وقت زندگی کے ایک بڑے ٹرائل سے گزر رہی ہیں کیونکہ حنا کو چھاتی کے کینسر کے تیسرے مرحلے کی تشخیص ہوئی ہے۔

بھارتی اداکارہ حنا خان میں کینسر کی تشخیص ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید اردو خبریںجوائن واٹس ایپ چینل حنا خان کینسر کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہیں : فوٹو : انسٹاگرام حنا خان کینسر کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہیں : فوٹو : انسٹاگرام

ممبئی: بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، اداکارہ نے دُعاؤں کی اپیل کردی۔

حنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر افسوسناک پوسٹ جاری کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں اور مجھے ہمیشہ صحتیاب دیکھنا چاہتے ہیں، میں اُنہوں نے بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس موذی مرض کی تشخیص کے باوجود، میں سب کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میں اس بیماری پر قابو پانے کے لیے پُرعزم اور مضبوط ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ میرا علاج شروع ہوگیا ہے، میں چھاتی کے کینسر کو شکست دینے کے لیے ہر جنگ لڑوں گی اور مجھے یقین ہے کہ میں کامیاب بھی ہوجاؤں گی۔

حنا خان نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ میرے اس مشکل وقت میں آپ میری رازداری کا احترام کریں گے، میں آپ کی محبت اور پیار کے لیے بےحد شکرگزار ہوں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اپنے پیاروں اور فیملی کے ساتھ، اللہ تعالیٰ کے فضل سے کینسر کو شکست دے دوں گی، مجھے اللہ کی ذات پر اور اپنی مضبوطی پر بہت یقین ہے۔

تشخیص پران کے پاکستانی مداحوں کو بڑا صدمہ پہنچا ہے اور وہ اپنے پسندیدہ اسٹار کے لئے فکرمند ہیں۔انہوں نے اپنے دعائیہ کلمات اور ان کی شفا اور جلد صحتیابی کی دعائیں مانگی ہیں اور اداکارہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle