Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریفریجریٹر کو زیادہ کارآمد بنائیں ، ساتھ ہی بجلی بھی بچائیں

اس الیکٹرانک آئٹم کی حفاظت کارکردگی اور عمر دونوں بڑھا سکتی ہے
شائع 28 جون 2024 02:42pm

اگرچہ آج کے اس مہنگائی کے دور میں جب ہر طرف ہوشربا قیمتوں نے عام انسان کا جینا محال کیا ہوا ہے، ایسے میں گھریلو قیمتی اشیاء کی حفاظت کرنا اور ان کا درست استعمال اور بھی ضروری ہوگیا ہے۔

اگر بات کی جائے گھریلو قیمتی اشیاء کی تو اس میں سب سے سر فہرست ریفریجریٹرکا نام ذہن میں آتا ہے، بعض اوقات اگر اس الیکٹرانک آئٹم کی حفاظت نہ کی جائے تو، اس سے خاطر خواہ فائدہ اٹھایا نہیں جا سکتا ہے، اسی لیے ہم آج اس مہنگے اور کارآمد الیکٹرانک آئٹم کے درست استعمال کی کچھ مفید ٹپس لائے ہیں ، جو یقینا آپ کے لیے فائدہ مند ہوں گی۔

چلچلاتی گرمی سے نجات چاہتے ہیں تو اے سی کی ٹھنڈک کو ان طریقوں سے بڑھائیں

اگر آپ چاہتی ہیں کہ ریفریجریٹر کم بجلی استعمال کرتے ہوئے زیادہ اچھے طریقے سے کام کرےتو، اس کے لیے آپ کو چاہیے کہ

فریج کے اوپری حصہ (فریزر) میں کوشش کی جائے زیادہ برف نہ جمے۔جیسے ہی اضافی برف جمنے لگے تو فورا فریج کوبند کر کے برف ہٹالیں۔

فریج کو بالکل دیوار سے لگا کر نہ رکھا جائے، بلکہ دیوار سے کچھ فاصلے پر رکھیں ،تاکہ ہوا کا گذر آسانی سے ہو سکے اور فریج کے پچھلے حصے پر دھول اور مٹی بھی نہ جم جائے۔

فریج کو گھر کے نسبتا ٹھنڈے حسے میں رکھا جائے، جہاں سورج کی روشنی براہ راست نہ پڑتی ہو، اس کے علاوہ اسے دیگر ہیٹ دینے والے آلات سے بھی دور رکھیں، جیسے چولہا، اوون وغیرہ کوشش کی جائے کہ اس کے آس پاس نہ رکھے گئے ہوں۔

فریج میں گرم کھانے بھی نہ رکھے جائیں، کیونکہ اس سے کھانوں کی صحت پر تو زیادہ اثر نہیں پڑتا، تاہم،یہ فریج کی کارکردگی کو ضرور متاثر کر سکتا ہے۔ کیونکہ اس سے فریج کا ٹمپریچر بڑ ھ جاتا ہے اور اس کے تھرموسٹیٹ کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔

[11:03, 2/29/2024] Kokab:

[11:05, 2/29/2024] Kokab:

فریج کے اندر غیر ضروری سامان بھی نہ رکھیں، کیونکہ اس سے فریج پر زیادہ لوڈ پڑے گا، جس سے فریج کو زیادہ کام کرنا پڑے گا اور ہوسکتا ہے اضافی بل بھی دینا پڑ جائے۔

Women

lifestyle

life hacks