Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی نژاد خاتون سمیت 2 خلا باز خلا میں پھنس گئے

خاتون خلا باز سنیتا ولیمز سمیت 2 خلا باز 8 دن کے مشن پر روانہ ہوئے تھے، تاہم اب تک 3 ہفتے ہو گئے ہیں
اپ ڈیٹ 28 جون 2024 04:49pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ پریس ٹرسٹ آف انڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ پریس ٹرسٹ آف انڈیا

ناسا کے خلا باز مشکل میں پڑ گئے ہیں کیونکہ سیٹلائٹ کو نقصان پہنچنے پر دونوں خلا بازوں کی جان کو خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی خلا اسٹیشن میں ناسا کے خلا باز سنیتا ولیمز اور بچ ولمور کو ہنگامی طور پر بوئنگ کے اسٹارلائٹر اسپیس کرافٹ میں پناہ لینے کے لیے ہدایات کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایمرجنسی آرڈر بدھ کے روز جاری کیا گیا تھا، جب خلائی ملبے نے مدار میں چلنے والی لیبارٹری کے لیے خطرہ پیدا کیا۔ جبکہ اس واقعے کے بعد سیٹلائٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب حفاظتی اقدامات کے طور پر مشن کنٹرول کی جانب سے تمام کریو ممبران کو شیلٹر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ناسا کا گمشدہ ’خلائی ٹماٹر‘ 8 ماہ بعد مل گیا، خلا باز کھانے کے الزام سے بری

مشن کنٹرول کی جانب سے تقریبا 1 گھنٹے تک صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ خلا باز اس دوران اپنے شیلٹر میں ہی موجود رہے۔ تاہم خطرے کے ٹلنے کے بعد ناسا کی جانب سے اسٹیشن معمولات کے مطابق آپریشن بحالی کی اجازت دی گئی۔

’بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر مسلمان خلا باز روزہ کیسے رکھے‘

اس واقعے نے خلا اور مدار میں موجود چیلنجز کی جانب روشنی ڈالی ہے، جبکہ ایمرجنسی صورتحال میں اسٹارلائنر کی بطور لائف بوٹ سروس کو بھی واضح کیا ہے۔

اس حادثے کے بعد اب دونوں خلا بازوں کی زمین پر لینڈنگ میں تاخیر ہو جائے گی، جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق تاخیر کی وجہ اسٹارلائنر اسپیس کرافٹ میں تکنیکی خرابی قرار دیا جا رہا ہے۔

وہ ایسٹروناٹ جو خلا سے واپس آیا تو اس کا ملک زمین سے غائب ہوچکا تھا

8 دنوں کے اس طے شدہ مشن کے لیے جانے والے خلا باز اب 3 ہفتوں سے خلا میں موجود ہیں دوسری جانب ناسا اور بوئنگ کی جانب سے ہیلیئم لیک ہونے کے حوالے سے کام معاملے کو سلجھا رہے ہیں، واضح رہے سنیتا ولیمز کا تعلق بھارت سے ہے۔

NASA

Women

Sunita Williams

Butch Wilmore

starliner