Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

ناخنوں کو کیسے خوبصورت بنایا جائے؟

ناقص غذا اور نامناسب دیکھ بھال ناخنوں کو بدصورت اور کمزورکر دیتے ہیں
شائع 28 جون 2024 12:45pm

خوبصورت ناخن آپ کے ہاتھوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔ لیکن غلط کھانے اور مناسب دیکھ بھال نہ کرنے کی وجہ سے ناخن بدصورت اور کمزور ہو جاتے ہیں۔

ناخنون کو خوبصورت اور دلکش بنانے لیے مندرجہ زیل باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

صحت مند غذا

موسم گرما میں بار بارنہانا صحیح ہے یا غلط؟

ناخنوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے آپ کو غذائی اجزاء سے بھر پور غذائیں لینی چاہیے۔۔ اس سے ناخن خوبصورت اور مضبوط ہو جائیں گے۔

نارنگی

ناخنوں کی چمک کو بڑھانے کے لیے لہسن کو نارنجی کے رس میں کچل کر مکس کر لیں۔ اب اس سے ناخنوں کی مالش کریں۔ اس کی وٹامن سی کی خصوصیات کولیجن کی پیداوار میں اضافہ کرتی ہیں۔

انڈے

ناخنوں کو صحت مند رکھنے کے لیے روزانہ 2 عدد ابلے ہوئے انڈےکھائیں۔ ان میں آئرن، پروٹین، بائیوٹین، وٹامن بی 12 ، وٹامن اے اور ای کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

دانتوں سے چبانا

بہت سے لوگ ہر وقت اپنے ناخنو ں کو چاتے رہتے ہیں۔ ناخنوں کو چبانے کی عادت سے گریز کریں، ورنہ آ پ کے ناخنوں کی شکل خراب ہو جائےگی۔

ہری سبزیاں

ناخنوں کی خوبصورتی بڑھانے میں ہری سبزیوں کا بہت بڑا حصہ ہے۔ اس لیے آپ کو سبزیاں زیادہ سے زیادہ مقدار میں کھانی چاہیے۔لوکی، کدو، بھنڈی، پالک وغیرہ کھائیں۔ ان میں آئرن، فولیٹ اورکیلشیم ہوتا ہے۔

Women

lifestyle

beauty

nails care