Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مالدیپ کے صدر پر کالا جادو کرنے کے الزام میں مرکزی وزیر گرفتار

عدالت نے فاطمہ شمناز علی سلیم کو دو ساتھیوں کے ساتھ ایک ہفتے کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
شائع 28 جون 2024 12:34pm

مالدیپ کے صدر محمد معزو پر کالا جادو کرنے کے الزام میں ماحول اور توانائی سے متعلق امور کی وزیر فاطمہ شمناز علی سلیم کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دارالحکومت مالے میں گرفتاری کے بعد فاطمہ شمناز علی سلیم اور اس کے دو ساتھیوں کو ایک ہفتے کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

فاطمہ شمناز علی سلیم کی گرفتاری کے حوالے سے مقامی اخبار سن نے بتایا ہے کہ ان کی وزارت بہت اہم ہے کیونکہ مالدیپ کو ماحول میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے انتہائی نوعیت کے خطرات لاحق ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر حدت یونہی بڑھتی رہی تو سمندر کی سطح بلند ہوتے رہنے سے مالدیپ رواں صدی کے آخر تک اپنا وجود برقرار نہیں رکھ پائے اور اِس پر آباد رہنا ممکن نہ رہے گا۔

مالدیپ کے قانون کے مطابق کالا جادو کرنا کوئی جرم نہیں تاہم شرعی قوانین کے تحت فاطمہ شمناز علی سلیم کو 6 ماہ تک قید کا سامنا ہوسکتا ہے۔

MALDIVES PRESIDENT

MINISTER ARRESTED

ACCUSED OF PERFORMING BLACK MAGIC