Aaj News

اتوار, جون 30, 2024  
24 Dhul-Hijjah 1445  

بگ باس کے عاصم ریاض اور ہمانشی کھرانا مذہب کی وجہ سے لڑ پڑے

بگ باس کے بعد سے دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی کا سفر طے کرنے کا ارادہ کیا تھا
اپ ڈیٹ 28 جون 2024 04:51pm
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام

بگ باس کی معروف جوڑی عاصم ریاض اور ہمانشی کھرانا نے جہاں اپنے تعلقات کو لے کر سب کی توجہ سمیٹ لی تھی، وہیں دونوں کی بگ باس میں شخصیت بھی صارفین کے دل موہ رہی تھی۔

تاہم اب ماڈل عاصم ریاض اور ہمانشی کھرانا کے درمیان دوریاں اور بریک اپ کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں بگ باس 13 کے کنٹیسٹنٹس عاصم ریاض اور ہمانشی کھرانا کی جانب سے انکشافات کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی وجہ مذہب کو قرار دیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق ہمانشی نے اس معاملے کو لے کر حساسیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

کیا انیل کپور بگ باس کے نئے میزبان ہوں گے

ذرائع کے مطابق سب کچھ خراب ہو چکا تھا، اس کی بڑی وجہ مذہب تھا جس کے باعث دونوں کے درمیان محبت کا اختتام بری طرح ہوا تھا۔

ہمانشی تاحال اس موضوع پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتی ہیں، انہیں آگے بڑھنے میں کافی وقت لگا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں سے متعلق دعوے میں کہنا تھا کہ ہمانشی اب دوبارہ عاصم کے ساتھ نظر نہیں آنا چاہتی ہیں، وہ کبھی پلٹ کر واپس نہیں آئیں گی، اگر اس نے کسی کے ساتھ رومانوی تعلقات قائم کرنا چاہے تو وہ عاصم تو بالکل نہیں ہوگا۔

طبیعت خراب ہونے پر بگ باس فاتح منور فاروقی اسپتال منتقل

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کئی ماہ تک ساتھ رہنے اور پراجیکٹس کرنے کے بعد اب دونوں اپنے مستقبل اور کیرئیر پر توجہ دیے ہوئے ہیں، رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہمانشی اب اپنے کیرئیر پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل 2023 میں ہمانشی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ جی ہاں! ہم اب ساتھ نہیں ہیں۔ ہم نے جو وقت گزارا وہ بہترین تھا مگر اب اس وقت کا اختتام ہو گیا ہے۔

یہ لمحات بہترین تھے، اب ہم اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ جبکہ ہمانشی نے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری پرائیوسی کا خیال رکھا جائے۔

Religion

Himanshi Khurana

Asim Riaz

Bigg Boss