Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹی کو پال پوس کر بڑا کیا، آج جان سے مارنے کی دھمکی دے رہی ہے، والد فیس بک پر لائیو آ گیا

بیٹی اور والد کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے والد کی غلطی بھی بتا دی
اپ ڈیٹ 28 جون 2024 10:27pm
تصویر بذریعہ: فیس بُک/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: فیس بُک/ ویڈیو اسکرین گریب

بھارت میں ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں نوجوان لڑکی اور اس کے والد کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین اس لیے اس ویڈیو کو دیکھ کر حیران و ہکے بکے رہ گئے ہیں کیونکہ بیٹی اپنے ہی والد کو کوستی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں والد اپنی بیٹی کے ہمراہ سیلفی ویڈیو بنا رہے تھے، جس میں والد بیٹی سے متعلق شکوے شکایت کرتے دکھائی دیے۔

والد کا ویڈیو میں مبینہ طور پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ دیکھو میری بیٹی مجھ پر ہاتھ اٹھا رہی ہے، اپنے باپ کو ’سالا‘ کہہ رہی ہے، یہ زبان ہے میری بیٹی کی، اس کو یہ سب سکھایا جا رہا ہے۔

یہی سب میری بیٹی کر رہی ہے، جو وہ عورت چاہ رہی تھی، بدتمیز بولے اپنے باپ کو، وہی اب میری بیٹی بول رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو بھارت کی ہے جہاں گھریلو جھگڑے سے تنگ والد نے بیٹی اور اہلیہ کے خلاف ویڈیو بنائی۔

باپ کو بے دردی سے قتل کرکے بیٹا خود پولیس اسٹیشن جا پہنچا

جبکہ ویڈیو میں بیٹی کو والد سے بدتمیزی کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس پر والد نے بیٹی کی طرف کیمرہ کر کے کہا کہ ’اس کی تمیز دیکھو، بات کرنے کا انداز دیکھو!‘

والد کا مزید کہنا تھا کہ اپنی خالہ کے کہنے پر یہ سب کر رہی ہے، مہینے کا ساڑھے 6 ہزار ڈالر بچوں پر خرچ کرتا رہا، والد کے مطابق انہوں نے تکالیف سہہ کر بچوں کو پالا، ساتھ ہی والد نے جذباتی ہو کر اپنے ہی سینے کو بھی پیٹنا شروع کر دیا۔

والد کے مطابق مہینے کے ساڑھے 6 ہزار دے کر بھی میں بھوکا ننگا رہا، مگر یہ ہے ان کی اصلیت۔

لاہور میں باپ کے سامنے بیٹی قتل، مقدمہ درج

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ردعمل دیا جا رہا ہے۔

جبکہ والد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس پر ایک صارف نے لکھا کہ وہ بطور بیٹی ناکام ہو گئی ہے، کیونکہ آپ بطور والد ناکام ہوئے، اگر تم نے اسے اچھی تعلیم دی ہوتی ہے تو ایسا نہ ہوتا۔

جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ جس طرح والد نے بیٹی کو دنیا بھر کے سامنے ذلیل کیا، وہ بھیانک ناک ہے۔میرے والد تو ایسا کبھی نہ کرتے۔

صارفہ نے مزید کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب تب کہاں تھے جب بیٹی کو والد کی اشد ضرورت تھی، اس کہانی کے پس منظر میں ضرور کچھ ہوگا۔ کوئی بھی بچہ اپنے والدین کی تذلیل نہیں کرتا۔ جبکہ صارفہ نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہتی ہوں کہ بیٹی صحیح ہے، مگر مجھے اس ویڈیو میں کچھ اور بھی دکھائی دیا ہے۔

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

کوئی باپ موقع پر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر کیوں ڈالے گا؟ عین ممکن ہے وہ عدالت کے سامنے کچھ ثبوت دینا چاہتا ہو، وہ بیٹی کو اشتعال دلا کر ثبوت اکھٹے کرنا چاہ رہا ہو۔

india

father

daughter