Aaj News

اتوار, جون 30, 2024  
24 Dhul-Hijjah 1445  

کبھی میں کبھی تم کا ٹریلر جاری

ڈرامہ جلد ہی "برنس روڈ کے رومیو جولیٹ" کی جگہ لے گا
شائع 28 جون 2024 09:45am

”کبھی میں کبھی تم“ اے آر وائی ڈیجیٹل ڈرامہ سیریل ہے، جو جلد ہی ”برنس روڈ کے رومیو جولیٹ“ کی جگہ لے گا۔

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی کہانی معروف مصنف فرحت اشتیاق نے لکھی ہے۔ اس کی ہدایتکاری بدر محمود نے کی ہے۔ فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی اس شو کے پروڈیوسر ہیں۔ یہ ڈرامہ بگ بینگ انٹرٹینمنٹ پروڈکشنز کی اے آر وائی ڈیجیٹل کے لیے پریزنٹیشن ہے۔

فہد مصطفی کےکم بیک ڈرامہ کا ٹیزر جاری

فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر ڈرامہ سیریل ”کبھی میں کبھی تم“ میں مرکزی جوڑی کے طور پر نظر آئیں گے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے سب سے زیادہ متوقع ڈرامے کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ٹریلر میں ہانیہ عامر، فہد مصطفیٰ، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ، عماد عرفانی، مایا خان اور توثیق حیدر شامل ہیں۔

مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کو دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش اور بے چین ہیں۔ کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ، کہانی کافی عام ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ یہ فرحت اشتیاق نے لکھا ہے، فہد مصطفیٰ نے انہیں ایسی کہانی لکھنے کا مشورہ دیا ہوگا‘۔ ایک مداح نے اس کا موازنہ میرے ہمسفر سے کیا۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ وہ برنس روڈ کے رومیو جولیٹ کو وائب دے رہا ہے۔

فہد مصطفی اور ہانیہ عامر کے اس ڈرامہ کا نہ صرف پاکستان ، بلکہ پاکستان سے باہر بھی مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

entertainment

lifestyle

showbiz

Pakistani drama