Aaj News

اتوار, ستمبر 22, 2024  
17 Rabi ul Awal 1446  

شدید گرمی: مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز جمعہ کے خطبے کا دورانیہ کم

نمازیوں کو ریلیف دینے کی غرض سے متحد عرب امارات کی حکومت نے بھی یہی قدم اٹھایا ہے۔
اپ ڈیٹ 28 جون 2024 09:37am

سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث جہاں اور بہت سے معاملات کا شیڈول تبدیل کیا جارہا ہے وہیں مسجد الحرام اور مسجدِ نبویﷺ میں جمعے کے خطاب اور نماز کا دورانیہ بھی گھٹادیا گیا ہے۔

نمازیوں کو شدید گرمی کے دوران زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے جمعے کے خطاب اور نماز کا دورانیہ 15 منٹ کردیا گیا ہے۔

حج کے دوران بھی شدید گرمی کے باعث 20 لاکھ سے زائد افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کم و بیش ڈیڑھ ہزار اموات بھی واقع ہوئی تھیں۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھی جمعہ کا خطبہ 10 منٹ تک محدود کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر صحرائی علاقوں کا درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے۔

حکام کہتے ہیں کہ شدید گرمی کے نتیجے میں نمازیوں کے لیے مسجد میں زیادہ وقت گزارنا ممکن نہیں رہا۔ ایسے میں انہیں ریلیف دینے کی غرض سے جمعے کے خطبے اور نماز کا دورانیہ گھٹانا لازم ہوگیا تھا۔

EXTREME WEATHER

DURATION OF JUMA PRAYERS CUT SHORT

MAKKAH AND MADINA