Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نبیل ظفر کی بھارتی میڈیا پر منافقت اور غیر منصفانہ کھیل کا الزام

وہ ہمارا کام نہیں خریدتے ہیں، تو ہم ان کی فلمیں اپنے سینما گھروں میں کیوں چلاتے ہیں
اپ ڈیٹ 28 جون 2024 09:56am

حال ہی میں اداکار نبیل ظفر نےایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، پوڈ کاسٹ میں انہوں نے اس وجہ کا انکشاف کیا کہ وہ بھارتی موادکے خلاف کیوں ہیں۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’میں ہندوستانی مواد کے خلاف نہیں ہوں لیکن میرا نکتہ یہ ہے کہ وہ ہمارا کام نہیں خریدتے ہیں۔ تو ہم ان کی فلمیں اپنے سینما گھروں میں کیوں چلاتے ہیں۔ ان کی آبادی ڈیڑھ ارب ہے اور ہماری آبادی 25 کروڑ ہے، کم از کم اس تناسب کے مطابق ہی وہ خرید لیں ۔

فیفا ورلڈ کپ: عارف لوہار کا ’آ تینوں موج کراواں‘ اور ’میسی کا جادو‘

نبیل کا کہنا ہے کہ، پاکستانی بڑے دل والے لوگ ہیں، ہم بہت مہمان نواز ہیں، جب وہاں سے کوئی پاکستان آتا ہے تو ہمارے دکاندار ان سے زیادہ تر پیسے نہیں لیتے ہیں۔ اور آپ سب نے دیکھا ہے کہ کس طرح ہمارے اداکار بھارت سے بھاگ کر آئے تھے۔ ہم نے ایسا کبھی نہیں کیا، ہم جانتے ہیں کہ ہم کہاں اچھے ہیں۔ ہمیں ان کی فلمیں چلانی چاہئیں، لیکن پھر میری شرط بھی وہی ہے کہ وہ بھی ہماری فلمیں اپنے سینما گھروں میں چلائیں، چاہے وہ فلاپ ہی کیوں نہ ہوں۔

اداکارہ فضا علی نے اپنی شادی سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی

وہ ہمارے ڈرامے بھی نہیں خریدتے۔انہوں نے ایک چینل زی زندگی شروع کیا وہ بھی بند کردیا گیا۔ ان کے پاس اچھی مارکیٹ ہے، جس کی بنا پر وہ کامیاب ہیں۔ لیکن ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی ہے۔ لیکن ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، جس نے ہمیں تباہ کر دیا،اور یہ ایک بڑا المیہ ہے۔ سینیئر ادا کار نے کہا۔

نبیل ظفر ناقابل یقین حد تک باصلاحیت اور مقبول پاکستانی اداکار، میزبان اور پروڈیوسر ہیں۔ انہوں نے اپنے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ”دھواں“ میں ڈاکٹرداود کے ذریعے لازوال شہرت حاصل کی ۔اداکار نبیل اس وقت اپنے انتہائی ہٹ سیٹ کوم بلبلے کے لئے جانے جاتے ہیں جو تقریبا 14 سال سے نشر ہو رہا ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity